کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ میں انسداد دہشت گردی عدالتیں فعال ہو رہی ہیں یا فوجی عدالتیں، مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو جوش میں گڑبڑا گئے جبکہ سننے والے چکرا گئے۔ نجی ٹی وی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے مولا بخش چانڈیو کی زبان پھسل گئی اور کہا کہ 10 فوجی عدالتیں بنا رہے ہیں تاہم انسداد دہشت گردی کی عدالتیں کہنا تھا۔ سندھ حکومت نے بعد میں وضاحت کی کہ فوجی نہیں 10 انسداد دہشت گردی کی عدالتیں بنیں گی گواہوں کے تحفظ کیلئے سیف ہائوسز اور فورس بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔