وزیر اعظم اورآرمی چیف کا دورہ خوش آئند ہے: 100 مفتیان کرام کا شرعی اعلامیہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اتحاد امت کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی کی اپیل پر تنظیم اتحادا مت پاکستان کے100سے زائد مفتیان کرام اور مذہبی رہنمائوں نے وزیر اعظم محمد نواز شریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مشترکہ سعودی عرب اور ایران کے دورے کے حوالے شرعی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنے شرعی اعلامیہ میں کہا ہے کہ دورہ 18 کروڑ عوام کے دلوں کی ترجمانی ہے۔ دونوں ممالک آپس میں صلح کرکے اسرائیل کا دماغ درست کرنے کی حکمت عملی بنائیں اور داعش کے خلاف عالمی سطح پر اتحاد بنانے کا اعلان کریں۔ دونوں ممالک کی جانب سے پاکستان کو ثالث کے طو ر پر تسلیم کرنا پاکستان کے وقار میں اضافہ کرتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن