لنچ برگ (اے ایف پی) ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عیسائیت محصور ہو چکی ہے اور وہ اس کے محافظ ہیں۔ انہوں نے صدارتی مہم کے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں 11 سو کے قریب افراد موجود تھے جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی۔ انہوں نے کہا ہم عیسائیت کادفاع کر رہے ہیں۔ آپ پوری دنیا میں دیکھیں، شام میں عیسائیوں کے سرکاٹے جا رہے ہیں۔ عیسائیت گھیرائو میں ہے۔ میں پروٹیسٹنٹ ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے، لیکن پریسبٹیرین ہونے پر مجھے بہت بہت فخر ہے۔
ہم محصور عیسائیت کے محافظ ہیں: ٹرمپ
Jan 20, 2016