واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر ریٹائرڈ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو چوتھے سٹار سے محروم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ڈیل بیسٹس کی ایک رپورٹ کے مطابق پیٹریاس کا رینک کم نہ کرنے کی فوجی سفارشات کو ختم کرنے پرغور کر رہے ہیں۔ پیٹریاس کو اس وقت سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہیں افغان جنگ سے متعلق معلومات اپنی ملازمہ کو دینے کے الزام میں ایک لاکھ ڈالر جرمانہ ہوا تھا۔
سابق امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کا رینک کم کیا جاسکتا ہے: رپورٹ
Jan 20, 2016