لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے 125مستحق خواتین میں20ہزار روپے فی کس جہیز فنڈ کے چیک تقسیم کئے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اوقاف نے 8لاکھ روپے کی گرانٹ جہیز فنڈ کے لیے مختص کر رکھی ہے جو ہر ماہ مستحق خواتین میں 20 ہزار فی کس کے حساب سے تقسیم کی جاتی ہے۔