سعودی عرب ایران کے درمیان پاکستان کا مصالحانہ کردار خوش آئند ہے: ساجد میر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان پاکستان کا مصالحانہ کردار خوش آئند ہے۔ امید ہے دونوں ممالک امن مشن کی تجاویز پر عمل کریں گے۔وزیر اعظم اور آرمی چیف مسلم امہ کا درد رکھتے ہیں۔سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی مسلم امہ کے لیے نقصان دہ ہے۔ دونوں کو اختلافات میں کمی لانا ہو گی اور ایک دوسرے کی سلامتی اور خودمختاری کا ا حترام کرنا ہو گا۔مرکزی دفتر میںعلماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مسلم ملکوں میں تکفیریت اور خارجیت کی بنیاد پر فرقہ وارانہ قتل و غارت گری کو ہوا دی جارہی ہے، اس مقصد کے لیے پے پناہ وسائل خرچے جارہے ہیں۔ ان حالات میں مسلمان ممالک کو مل کر دشمنان اسلام کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن