بے نظیر قتل کیس: مارک سیگل سے ان کے بیان پر جرح کےلئے ویڈیو لنک پر سماعت آج ہو گی

Jan 20, 2016

راولپنڈی (این این آئی)فیڈرل انوےسٹی گیشن ایجنسی (ا یف آئی اے ) کے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان پر جرح کے لیے ویڈیو لنک پر (آج)بدھ کو خصوصی سماعت ہوگی۔ سابق صدر پرویز مشرف سمیت دیگر فریقین کے وکلاءکو سماعت کے حوالے سے نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ خصوصی عدالت آج 20 جنوری کو صبح عدالت میں سماعت کریگی ¾ خصوصی سماعت بدھ کی شام ساڑھے سات بجے کمشنر آفس میں ہوگی جہاں پر مارک سیگل ویڈیو لنک پر موجود ہونگے ‘فریقین کے وکلاءان کے بیان پر جرح کریں گے۔
بے نظیر قتل کیس

مزیدخبریں