لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات میں مولانا ظفر علی خاں کے 143ویں یوم پیدائش پر اُن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس موقع پر ڈائریکٹر انچارج ڈاکٹر نوشینہ سلیم، اسسٹنٹ پروفیسر شبیر سرور، اسسٹنٹ پروفیسر عامر محمود باجوہ، صدر آئی۔ سی۔ ایس کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی فرخ شہباز وڑائچ، صدر ویمن ونگ خدیجہ ظفر، نائب صدر سعید احمد سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعدادنے مل کر کیک کاٹا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نوشینہ سلیم کا کہنا تھا کہ ادارہ علوم ابلاغیات نے مولانا کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے ادارے کی لائبریری، ایک ہال اور ایک چئیر کو مولانا کے نام سے منسوب کر رکھا ہے۔