اضافی ٹیکس اور توانائی بحران ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کا سبب : آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن

Jan 20, 2016

کراچی (این این آئی) آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اضافی ٹیکس اور توانائی بحران ٹیکسٹائل برآمدات میں مسلسل کمی کا باعث بن رہا ہے۔حکومت نے اگلے 5 سال میں ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 26 ارب ڈالر رکھا ہے مگر بد قسمتی سے خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں ٹیکسٹائل برآمدات پر سب سے زیادہ ٹیکس عائد ہیں۔چین اور بنگلہ دیش میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پر صرف 1 فیصد ٹیکس جبکہ بھارت میں ٹیکسٹائل برآمدات ٹیکس فری ہیں اس کے برعکس پاکستان میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پر 5 فیصد ٹیکس عائد ہے۔ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق 2006 سے 2014 کے درمیان پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 18 فیصد سے بڑھی جبکہ اسی عرصے کے دوران چین ، بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 175 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں