ایف بی آر کے چھاپے نہ رکے تو تاجر کاروباربند کردیں گے: محمود غزنوی

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر اور قطار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر سید محمود غزنوی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایف بی آر کو ایسے کاروبار دشمن اقدامات اٹھانے سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چھاپے مارنے اور تاجروں کو پریشان کرنے کی روش جاری رہی تو تاجر احتجاجاً کاروبار بند کردیں گے جس سے لوگ بے روزگار ہونگے اور خود ایف بی آر کا ریونیو بہت کم ہوجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن