راجن پورمیں ہیچری قائم کرنے کا فیصلہ

Jan 20, 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل ماہی پروری پنجاب ڈاکٹر محمد ایوب نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں بنجرزمینوں کو ماہی پروری کے مقاصد کے لئے استعمال میں لا نے، علاقے میں ماہی پروری کے فروغ و ترقی اور پبلک و پرائیویٹ شعبہ میں فش سیڈ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے ایک جامع منصوبہ تشکیل دیا گیا جس پر 165.592ملین روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازیخان میں ماہی پروری کے فروغ کے لئے بلائے گئے ایک خصوصی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ جس میں ڈائریکٹرفشریز( ایکسٹینشن)افتخار احمد قریشی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے انچارج انصر محمود چٹھہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت ضلع راجن پور میں ایک فش سیڈ ہیچری قائم کی جائے گی جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 50 لاکھ بچہ مچھلی ہوگا اور یہ حاصل شدہ بچہ مچھلی ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے قدرتی پانیوں اور نجی شعبہ میں قائم فش فارموں کو مہیا کی جائے گی جس سے مچھلی پیداوارمیں 600 سے 800 میٹرک ٹن اضافہ ہوگا۔ 

؎

مزیدخبریں