کراچی(سالک مجید)حکومت سندھ کے خلاف چارج شیٹ پیش کرنے والوں کے بارے میں وزیراعلیٰ ہاﺅس نے تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں باخبر ذرائع کے مطابق آرمی چیف سے تاجر برادری کی مقدمات کے دوران حکومت سندھ کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کرنے والے تاجروں صنعتکاروں کے بارے میں صوبائی حکومت نے تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔ حکومت سندھ کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کو معلوم ہوا ہے کہ مختلف سرکردہ تاجروں اور صنعتکاروں نے 4اہم نکات پر شکایات پیش کیں۔ شکایات شہر میں سڑکوں کی ابتر حالت‘ پانی کی عدم فراہمی‘ گندگی کے ڈھیر‘ کچرے کی عدم صفائی اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق پیش کی گئیں۔
تاجروں کی شکایتیں
شکایتیں لگانے والے تاجر سندھ حکومت کا ہدف بن گئے
Jan 20, 2017