یہودی بستیوں کی تعمیر نے امن مذاکرات کو شکست سے دوچار کر دیا : اقوام متحدہ

Jan 20, 2017

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے بارے میں سخت تنبیہ کی ہے۔ مشرق وسطی کے امور میں سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نکولائی ملادی نوف نے کہا یہودی بستیوں کی تعمیر نے امن مذاکرات کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔ انہوں نے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ ، مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو ضم کرنے کے اسرائیلی اقدام سے خطے کی کشیدگی میں شدت پیدا ہوگی۔
اقوام متحدہ

مزیدخبریں