ایران : 17 منزلہ عمارت آگ لگنے سے منہدم‘ 30 فائر فائٹرز سمیت 50 ہلاک 75 زخمی

تہران+ اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+ آئی این پی+ صباح نیوز+ نیٹ نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران میں کمرشل بلڈنگ آتشزدگی کے بعد گرنے سے 30 فائر فائٹرز سمیت 50افراد ہلاک اور 75زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 17 منزلہ اس عمارت کی نویں منزل میں اچانک آگ لگی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف تھا کہ بلڈنگ کی نویں منزل اچانک گر گئی جس سے پوری عمارت منہدم ہو گئی۔ بعض ذرائع کے مطابق واقعے میں 40 فائر فائٹرز کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 200 سے زائد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ایمرجنسی میڈیکل سروس کے سربراہ پیر حسین کو لیوند نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران میں آتشزدگی کا شکار ہونے والی یہ بلڈنگ 1960ءکی دہائی میں قائم کی گئی تھی۔ اس عمارت میں شاپنگ سیٹنرز‘ رہائشی فلیٹس اور کپڑوں کی ورکشاپس قائم تھیں۔ کسی دور میں یہ ایران کی بلند ترین بلڈنگ تھی۔ آتشزدگی کے فوری بعد عمارت کو خالی کروا لیا گیا تھا تاہم اطلاعات ہیں کہ بلڈنگ کے منہدم ہونے کے وقت کچھ افراد ابھی تک اندر موجود تھے۔ زخمیوں میں بھی 45فائر فائٹر شامل ہیں۔ ادھر وزیراعظم نواز شریف نے تہران میںکثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی کے واقعے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف نے تہران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...