کرپشن ، آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے سابق چیف اکاﺅنٹس آفیسر سیلز ٹیکس لاہور کو برطرف کر دیا

اسلام آباد(آن لائن ) آڈیٹر جنر ل آف پاکستان رانا اسد امین نے کرپشن ،بدعنوانی اور اپنے اختیارت سے تجاوز کے الزامات ثابت ہونے پر سابق چیف اکاﺅنٹس آفیسر سیلز ٹیکس لاہور زاہد رشید کو برطرف کر دیا ہے ۔ آڈیٹر جنرل آفس سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے اپنے اختیارات کو استعمال کر تے ہو ئے پاکستان آڈٹ اینڈ اکا ﺅنٹس سروس کے گر یڈ اُنیس کے افسرزاہد رشید کو برطرف کر دیا ہے زاہد رشیدکو بدعنوانیوں کے الزامات کے تحت پہلے ہی سے معطل کیا گیا تھاانکوائری قائم کی گئی تھی انکوائری رپورٹ آنے کے بعد آڈیٹر جنرل پاکستان نے ان کی برطرفی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

آفیسر برطرف

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...