پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے راﺅنڈ ٹیبل کانفرنس 25 جنوری کو ہو گی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کےلئے 25 جنوری کو راو¿نڈ ٹیبل کانفرنس کا انعقاد نیشنل ڈیموکریٹک فاو¿نڈیشن پاکستان فریڈم موومنٹ کے اشتراک سے کر رہی ہے جس میں انتخابی اصلاحات کے قوانین کا شق وار جائزہ لیکر رپورٹ انتخابی اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین، چیئرمین سینٹ، چیف الیکشن کمشنر اور سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کی جائے گی۔ کانفرنس میں انتخابی ماہرین، میڈیا پرسنز، سول سوسائٹیوں کے نمائندے اور وکلاءکو مدعو کیا گیا ہے۔ کنور محمد دلشاد اور خواجہ ایم ہارون، چیئرمین پاکستان فریڈم موومنٹ انتخابی اصلاحات کمیٹی کی سفارشات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
گول میز کانفرنس

ای پیپر دی نیشن