الیکشن کمشن نے میئر راولپنڈی کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے میئر راولپنڈی سردار نسیم کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔تفصیلی فیصلہ پچیس جنوری کو سنایا جائے گا گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان کی صدارت میں کمشن نے سماعت کی۔ سردار نسیم کے خلاف طاہرہ تنویر اور لبنیٰ اقبال نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ سردار نسیم پر بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں پر الیکشن پر اثرانداز ہونے کا الزام عائد کیا گیا۔ ان کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ مجھے بھی کسی نے کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وحیدہ شاہ نے صرف ایک تھپڑ مارا اور میڈیا نے بار بار دکھایا، وحیدہ شاہ کو انتخابی عملے کو تھپڑ مارنے پر نااہل قرار دے دیا گیا۔ سردار نسیم کے وکیل کا موقف تھا کہ میرے موکل راولپنڈی کے بلامقابلہ مئیر منتخب ہوئے، دھاندلی کے الزامات درست نہیں۔ دلائل سننے کے بعد الیکشن کمشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو پچیس جنوری کو سنایا جائے گا۔

میئر / فیصلہ محفوظ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...