گوئٹے مالا: صدر کا بھائی اور بیٹا کرپشن کے الزام پر گرفتار

گوئٹے مالا (رائٹرز) گوئٹے مالا میں صدر کے بیٹے اور بھائی کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ جمی مورالز کرپشن کیخلاف مہم چلا کر 2015ء میں صدر بنے تھے۔ سابق صدر جنراوٹو پیریز کو کرپشن کے سکینڈل کے الزام میں گرفتاری اور ٹرائل کے بعد عوام میں غم و غصہ پھیل گیا تھا جس کے بعد جمی مورالز نے اپنی الیکشن مہم میں سیاست کو کرپشن سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ کرپشن کے الزامات پر مزید 8 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ ستمبر ایک جج نے صدر جمی مورالز کے بھائی سموئیل مورالز، صدر کے ایک مشیر اور صدر کے 4 میں سے ایک بیٹے جوزمینول کو ملک چھوڑنے سے روک دیا تھا۔ ان پر 2013 میں جوز مینول کی گرل فرینڈ کی والدہ کو ایک ادائیگی کے حوالے سے شبہ کا اظہار کیا جارہا تھا۔ اٹارنی جنرل الوانا نے بتایا سموئیل مورالز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جوزمینول نے بھی خود کو حوالے کردیا ہے۔ صدر نے کہا میں اپنے خاندان کی 100 فیصد حمایت کروں گا، ایک شہری اور صدر کے طور پر قانون کے سامنے میری عزت بھی 100 فیصد رہے گی۔ اٹارنی جنرل الوانا نے کہا صدر نے اپنے بھائی اور بیٹے سے تحقیقات کے دوران مداخلت نہیںکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...