لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم نے پرتھ میں 84 رنزکی شاندار اننگزکے دوران ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا ویوین رچرڈز، جوناتھن ٹرائوٹ، کیون پیٹرسن اور کوئنٹن ڈی کوک کا مشترکہ عالمی ریکارڈ برابرکر دیا۔ بابراعظم نے کیرئر کی 21ویں اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کرکے عالمی ریکارڈ تو نہ توڑ سکے البتہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے تیز ترین ایک ہزار رنزکا اظہر علی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، موجودہ ون ڈے کپتان نے یہ سنگ میل23 ویں اننگز کے دوران عبورکیا تھا۔