طالبہ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ دبئی فرار: ہائیکورٹ کے روبرو انکشاف

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) طالبہ زیادتی کیس کی سماعت کے دوران لاہورہائیکورٹ کے روبروانکشاف کیاگیاہے کہ طالبہ زیادتی کیس کامرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ اسلام آباد کے راستے دبئی فرار ہو چکا ہے، عدالت نے ملزم کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدحمید ڈار نے محکمہ پراسکیوشن کی جانب سے عدنان ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی۔ ریس کورس پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ملزم پاکستان سے فرار ہو چکا ہے، اطلاعات کے مطابق وہ اسلام آباد کے راستے دبئی فرار ہوا ہے۔ محکمہ پراسکیوشن کی طرف سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے پاسپورٹ کی منسوخی کا حکم دیا جائے، تاہم عدالت نے سماعت ستائیس جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ پہلے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کی رپورٹ آ جائے پھر کوئی حکم جاری کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...