مستحکم معاشروں کے قیام کیلئے مو¿ثر گورننس اورترقیاتی اہداف کی ضرورت ہے: انوشہ رحمان

Jan 20, 2017

اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشنز انوشہ رحمن نے ڈیوس میںعالمی سطح کے معروف سرکاری حکام، آئی سی ٹی انڈسٹری کے لیڈرز اور دیگر اعلیٰ شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ ایک خصوصی سیشن جس کا عنوان ”خوف کی بجائے امید “ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم معاشروں کے حصول کیلئے مو¿ثر گورننس اورترقیاتی اہداف کی ضرورت ہے اور بین الاقوامی برادری ان لوگوں کی ضروریات پوری کرے جو انصاف تک رسائی سے محروم ہیں، پائیدار ترقی کیلئے امن کے فروغ اور جامع معاشروں کی تشکیل کیلئے پائیدار ترقیاتی اہداف سب کیلئے انصاف کی رسائی فراہم کرتے ہیں اور ہر سطح پر مو¿ثر جوابدہ اور جامع ادارے فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹھوس اقدامات کے ساتھ جدید مضبوط ترقی کیلئے دنیا کے پاس ایک منفرد موقع ہے تاکہ اگلی جنریشن کی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ساتھ انصاف تک بنیادی رسائی میں مدد دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف تک عالمگیر رسائی پر عملدرآمد کیلئے ٹیکنالوجیز کی صلاحیت کو تسلیم کرنے اور قومی، علاقائی اور عالمی سطحوں پر ترقی کیلئے مدد اور آئی سی ٹی پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آئی سی ٹیز کے ذریعے انصاف تک جلد عالمگیر رسائی کیلئے ٹیکنالوجیکل پلیٹ فارم اور نیٹ ورکس کے فروغ کیلئے مل جل کام کرنے اور کثیر الجہتی سٹیک ہولڈر کے تعاون پر زور دیا۔

مزیدخبریں