بارانی یونیورسٹی اور روحیکان کے درمےان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی اور تحقیق و پیشہ ورانہ مہارت کی اکیڈےمی روحیکان نے معیاری تعلیم، طلباءاور اساتذہ کی عملی تربیت، او ر زراعت کی تعلیم و تحقیق میں جدید رحجانات کو فروغ دینے کےلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں بارانی یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹررائے نیاز احمد جبکہ اکیڈےمی کی طرف سے مس افشاں نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے زراعت، تعلیم، پیشہ ورانہ مہارت اور دیگر مختلفشعبوں میں تعلیمی تعاون میں فروغ دینے کے علاوہ اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ دونوں ادارے تعلیمی اور تحقیقی معیار کو بہتر بنا نے کےلئے ریسرچرز، فیکلٹی، طلباءکے لئے ٹریننگ کا انعقاد بھی کریں گے بلکہ سیمینارز، کانفرنس کا انعقاد، تحقیقی اور تعلیمی مواد کا تبادلہ کے علاوہ مشترکہ تحقیقی پراجیکٹ پر بھی کام کریں گے وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبے میں بہتری کےلئے افرادی قوت کی تربیت لازمی ہے بارانی یونیورسٹی اس حوالے سے کیمونٹی میں آگاہی فراہم کرے گی تا کہ پاکستان کی معیشت میںاور خاص ظور پر پوٹھوہار کے علاقے میں زرعی پیداوار میںبہتری لائی جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن