تھا نہ،ویمن پولیس کی کا رروائی ، چوری میں ملو ث دو نو کرانیاں گرفتار

اسلام آ باد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھا نہ وویمن پولیس نے کا رروائی کرکے چوری کی واردات میں ملو ث دو نو کرانیاں گرفتار کرلےں جن سے30لا کھ روپے ما لیتی طلا ئی زیو رات بر آمدکر لئے گئے ویمن پولیس کو بشیر احمد خان سکنہ مکان نمبر 7-Bگلی نمبر 2بنی گا لہ اسلام آ باد نے درخو است دی تھی کہ مدعی کے گھر سے طلا ئی زیو رات چوری ہو گئے ہیں شک ہے کہ یہ چوری گھر یلو نو کرانیوں نے کی ہے ویمن پولےس نے عذرابی بی سکنہ وہا ڑی اور زرینہ بی بی سکنہ وہا ڑی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چوڑ یا ں ، انگھو ٹھیا ں ، بر ائیڈیل سیٹ ، کا ن کی با لیا ں ، جھومکے وغیر ہ کل ما لیتی 30لا کھ روپے کے طلا ئی زیو رات بر آمد کر لئے ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کےانی نے پولیس ٹیم کےلئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن