نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری امریکی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجے ہو گی، روایت کے مطابق کیپٹل ہل کی سیڑھیوں پر چیف جسٹس جان رابرٹس ڈونلڈ ٹرمپ سے ملک کے پینتالیس ویں صدر کے عہدے کا حلف لیں گے، پادری فرینکلن گراہم حلف برداری کی دعا کرائیں گے جس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا افتتاحی خطاب کریں گے۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ساتھ واشنگٹن پہنچے، ٹرمپ ٹاور سے روانگی سے قبل ستر سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کی کہ سفر شروع ہوتا ہے، امریکی عوام کے لئے اسے ایک عظیم سفر بنانے کے لئے میں سخت مقابلہ اور کام کرتے رہیں گے۔ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی سی میں لنکن میموریل کی سیڑھیوں پر اپنے مداحوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں تبدیلی لے کر آئیں گے، ہم آپ کے ملک کو متحد کریں گے، تمام عوام کے لیے امریکہ کو ایک بار پھر عظیم بنائیں گے۔
Montage
دوسری جانب تقریب حلف برداری کے موقع پر منتظمین کا خیال ہے کہ تقریب میں نو لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے،،،تقریب حلف برداری میں ہیلری کلنٹن، سابق صدر بل کلنٹن، جمی کارٹر اور جارج ڈبلیو بش بھی شریک ہوں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری پر20 کروڑ ڈالر خرچ ہونگے جو امریکی تاریخ کی مہنگی ترین تقریب حلف برداری ہو گی۔ تقریب کی سیکیورٹی کے لئے 28 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔۔۔