سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی اورباہرآکرکی جانےوالی باتوں میں فرق ہے، کیس کسی اوربنیادپرفائل کیاگیا،دلائل کسی اوربات پردیےجارہےہیں، جھوٹے دلائل اورالزامات سےکیس نہیں جیتاجاسکتا. ان کا کہنا تھا کہ مخالفین جتنےالزام لگالیں، نوازشریف نےخطاب میں غلط بیانی نہیں کی، مریم نوازایک مہذب والد کی مہذب بیٹی ہیں، کنٹینرپربولنےوالوں سےتہذیب کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی.
مریم اورنگیب کا کہنا تھا کہ الزامات پرمبنی گفتگو کاجواب دیناضروری ہوتاہے، ہماری کسی میٹنگ میں گالم گلوچ اوربدتہذیبی نہیں ہوتی، مسلم لیگ ن شائستگی کےساتھ اپنےلیڈرکوفالوکر تی ہے۔