قانون کی عملداری اور الیکشن رولز پر عملدرآمد کیلئے متحد ہیں: وکلائ

Jan 20, 2018

مظفر گڑھ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار مظفر گڑھ کے وکلاءقانون کی عملداری ‘ پنجاب بار کونسل کے الیکشن رولز پر مکمل عملدرآمد کے لئے متحد ہیں اور مہر اعجاز کے ساتھ چیئرمین ایکشن بورڈ کی طرف سے کی جانے والی ناانصافی اور ووٹ کے تقدس کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس عزم کااعادہ کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ بار مظفر گڑھ کے معزز وکلاءنے مہر محمد اعجاز کو کثرت رائے سے صدر بار منتخب کیا اور وہی حقیقی صدر ہیں یہ بات وکلاءکے گرینڈ الائنس کے مشترکہ نمائندہ اجلاس میں کہی گئی جس کی تمام شرکائے اجلاس نے تائید کی اور یہ مطالبہ بھی کیا کہ جو وکلاءاور ممبر پنجاب بار کونسل وکلاءکے عظیم ادارے پنجاب بار کونسل کے قوانین اور رولز کی خلاف ورزی و پامالی کے مرتکب ہوتے ہیں ان کے م¶اخذے کی کارروائی بھی پنجاب بار کونسل اور دیگر بالا اداروں میں شروع کی جائے اور ان کے لائسنس منسوخ کرا کے وکالت کے عظیم پیشے کو کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے اجلاس سے ملک جنید فاروق‘ افتخار قریشی‘ میاں محمد معین‘ سردار حسنین کورائی‘ نواب شہباز‘ عاطف مشتاق بھٹہ‘ رفاقت بھٹہ‘ رانا منیر ناصر‘ سردار فرحان‘ ملک صفدر پہوڑ‘ اللہ نواز علی زئی‘ میاں حسن مغیث‘ چوہدری مظہر اقبال‘ میاں فیاض قریشی‘ سردار فیاض قلندرانی ‘ جاوید لنگاہ‘ محمد ایوب بھٹہ اور کثیر تعداد میں شریک دیگر تمام وکلاءنے اظہار خیال کیا اور مہر محمداعجاز کی تقریب حلف برداری کے انعقاد کے لئے بھی اپنی آراءپیش کیں۔
وکلائ

مزیدخبریں