پشاور(اے پی پی )تیل وگیس کی رائلٹی نہ دینے پر سراپااحتجاج جمعیت علماء اسلام کے رکن مفتی سید جانان نے حکومتی یقین دہانی پر ایوان میں اپنا دھرناختم کردیا۔گزشتہ روز اسمبلی اجلاس کے آغاز پر جے یوآئی کے رکن مفتی سید جانان نے ایک بار پھراحتجاج کرتے ہوئے سپیکرکے ڈائس کے سامنے بیٹھ گئے تاہم معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ زرگل نے ایوان کوبتایاکہ وہ دوتین دن میں مفتی صاحب کا مسئلہ وزیراعلیٰ کے ساتھ اٹھائینگے بعدازاں مفتی سید جانان نے کہاکہ انکامسئلہ اب حل نہ ہوا تو وہ دوبارہ اسمبلی کے اندر اوراسمبلی کے باہر احتجاج کرینگے۔