ریلوے میں 16 ارب کی کرپشن تحقیقات کیلئے شہری لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

Jan 20, 2018

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پاکستان ریلوے میں 16 ارب روپے کی کرپشن کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے اور درخواست میں نیب سے ریلوے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔ مقامی وکیل رانا علم الدین نے درخواست میں دعویٰ کیا کہ ریلوے میں 16 ارب روپے سے زائد کی کرپشن ہوئی ہے اور افسران نے مل کر خوردبرد کی جس سے محکمہ کو مالی نقصان پہنچا۔ درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ آڈٹ ٹیم کے پہنچنے پر افسران دفاتر سے غائب ہو گئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ ریلوے میں 16 ارب روپے کی کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں