یمنی فوج نے الجوف کے ضلع برط العنان کے کئی علاقے آزاد کرا لئے‘ 21 باغی ہلاک

Jan 20, 2018

صنعاء(این این آئی)یمن میں سرکاری فوج الجوف صوبے کے ضلعے برط العنان میں کئی نئے علاقے آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی۔ لڑائی کے نتیجے میں 21 حوثی باغی ہلاک اور72 سے زائد زخمی ہوئے، یمنی فوج نے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی معاونت سے برط العنان ضلع میں مسلسل دوسرے روز پیش قدمی کی۔ اس دوران باغی ملیشیا کے 15 ارکان کو قیدی بنا لیا گیا۔ یمنی فوج کے ایک کمانڈر بریگیڈئر جنرل ہیکل حنتف نے بتایا کہ یمن میں سرکاری فوج الجوف صوبے کے ضلعے برط العنان میں کئی نئے علاقے آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی۔ مذکورہ ضلع کے بقیہ ماندہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے فوج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران باغی ملیشیا کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور اس کے ارکان کی ایک بڑی تعداد فرار بھی ہو گئی۔

مزیدخبریں