کراچی(آئی این پی) بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کی وجہ سے بینکوں کے ڈپازٹس کی شرح نمو میں نمایاں کمی ہورہی ہے۔اسٹیٹ بینک ر کے مطابق جولائی تا دسمبر 2017کے دوران نجی ڈپازٹس میں ہونے والا اضافہ 2016کی اسی مدت سے 194ارب روپے کم رہا۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2017 بینکوں میں نجی ڈپازٹس کی شرح نمو 1فیصد سے بھی کم رہی۔بینکوں سے 50ہزار روپے سے زائد کی نقد رقوم نکلوانے یا چیک سے ادائیگی پر ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ بینک ڈپازٹس میں کمی کا سبب بن رہا ہے۔