وزیر ریلوے آج سیالکوٹ اور کراچی کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کا افتتاح کرینگے

Jan 20, 2018

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے نے سیالکوٹ اور کراچی کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے نئے اور اپ گریڈڈریک تیار کرلیے ہیں نئی علامہ اقبال ایکسپریس کا افتتاح وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق آج ہفتے کی دوپہر لاہور ریلوے سٹیشن پر کریں گے۔ علامہ اقبال ایکسپریس کے تینوں اپ گریڈڈ ریکس سولہ، سولہ کوچز پر مشتمل ہیں۔

مزیدخبریں