لاہور(نیوزرپورٹر)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر علی جان خان نے کہا ہے کہ تمام اضلاع کے تحصیل وضلعی ہسپتالوں میں موسمی انفلوئنزا سے بچائو کی ویکسین اور ادویات پہلے ہی فراہم کر دی گئی ہیں اور ان ہسپتالوں میں موسمی فلو سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے فلو فلٹریشن کلینکس بھی کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ H1N1سے متاثرہ اضلاع کی ڈیزیز سرولنس رپورٹ کی وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر قائم کردہ ٹیکنیکل کمیٹی روزانہ کی بنیادوں پر مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو ہدایت کی کہ موسمی فلو کے مریضوں کا کیس رسپانس یقینی بنایا جائے اور مریض کے قریبی لواحقین ، ہائی رسک افراد اور ہسپتالوں کے عملہ کی ویکینیشن کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زH1N1کے حوالے سے عوام میں آگاہی مہم پر خصوصی توجہ دیں ۔یہ بات سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر علی جان خان نے آج پانچویں ڈی ڈی ایچ اوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
تمام اضلاع کو انفلوائز سے بچائو کی ویکسین، ادویات فراہم کردیں: سیکرٹری ہیلتھ
Jan 20, 2018