ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے مرکزی سینئرنائب صدر،ایم این اے غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کاشیرازہ جلدبکھرنے والاہے،چوہدری نثارخان کوانکی جھوٹ پرمبنی سیاست اوردوغلے کردارکو بے نقاب کرنے کیلئے میاںنوازشریف نے اپنے معتمدساتھی سینیٹرپرویزرشیدکی خصوصی ڈیوٹی لگادی ہے،انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی حقیقی قیادت کوچوہدری نثارکی حکومت اورپارٹی مخالفانہ تمام ترسرگرمیوںکاپوری طرح علم ہوچکاہے،یہی وجہ ہے کہ پرویزرشیدکے بیانات پرکسی ایم این اے اورکسی وزیرنے چوہدری نثارکی حمائت میںکوئی بیان نہیںدیا،انہوںنے کہاکہ نئی نسلوںکے روشن مستقبل کیلیئے ضلع راولپنڈی کی سیاست میںمنافقانہ سیاسی گروہ کے خلاف جرائت مندانہ کرداراداکررہاہوں،انہوںنے کہاکہ پولیس چوکی اورکچہری،پٹوارخانے کی سیاست کرنے والوںنے غریب عوام کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی ہے،آج غریب اورسادہ لوح لوگوںکاکوئی پرسان حال نہیں،خادم اعلی پنجاب کے جھوٹ (صفحہ نمبر9 بقیہ 4)
بھی پنجاب پولیس کے مظالم نے بے نقاب کردیئے ہیں،جبکہ بڑے میاںصاحب کی دیانت داری کابھانڈہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کے فیصلے نے پھوڑکررکھ دیاہے،اورآج پوری دنیامیںمیاںنوازشریف کی کرپشن کے خلاف عوامی سطح پرنعرے لگ رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار غلام سرور خان نے یونین کو نسل گڑھی سکندر کے علاقہ احاطہ میں اجمل خان تنولی اور ملک ایاز محمود کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیاجلسہ سے ایم پی اے PP-8 ملک تیمور مسعود اکبر،پی ٹی آئی کے رہنماء عمار صدیق خان،اورتحصیل ملک عظمت محمود،چیئرمین ملک ایازمحمود،اوراجمل خان تنولی نے بھی خطاب کیا،اورآئندہ آنے والے الیکشن کیلیئے غلام سرورخان کی قیادت میںبھرپورکرداراداکرنے کی یقین دہانی کرائی،قبل ازیںغلام سرورخان کوایک بھرپورعوامی ریلی کی شکل میںجلسہ گاہ لایاگیا،جہاںپی ٹی آئی کے پرجوش کارکنان نے غلام سرورخان پرگلپاشی کی،اس موقع پرغلام سرورخان کوپی ٹی آئی کامرکزی نائب صدرمنتخب ہونے پر،پرجوش نعرے لگاکرمبارکباددی گئی۔
پرویزرشید چودھری نثار کی دوغلی سیاست بے نقاب کررہے ہیں : غلام سرور خان
Jan 20, 2018