بھکر: وزیراعظم شاہد خاقان آج کلورکوٹ ڈ ی آئی خان پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے

بھکر (نامہ نگار) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج بھکر کا دورہ کریں گے اور اس دورہ کے دوران وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی آج کلورکوٹ ڈیرہ اسماعیل خان پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ساڑھے بارہ ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا کلورکوٹ ڈیرہ پل کا سنگ بنیاد آج وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی رکھیں گے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ضلعی پولیس کی جانب سے سکیورٹی پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی پلان کے مطابق کلورکوٹ شہر کی تمام داخلی و خارجی سڑکوں اور راستوں پر پولیس کی چوکیاں قائم ہوں گی اور مکمل چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا۔کے پی کے سے ملحقہ تمام دریائی پوسٹوں کو الرٹ رکھا گیا ہے کہ وہ پتنوںاور دریائی راستوں کر ذریعے آمدورفت رکھنے والے افراد کا ڈیٹا اور شناخت کو یقینی بنائے جبکہ اپنے گشت کو موثر ترین بنائے مکمل طور پوری دریائی پٹی کی کڑی نگرانی کی جائے جلسہ کے سٹیج کو خاردار تاروں سے سیل کیا جائے گا اور واک تھرو گیٹ نصب ہوں گے جن کے ذریعے داخل ہونے دیا جائے گا ۔ قبل از آمد وزیراعظم سکیورٹی برانچ کا ٹیکنیکل عملہ آلات اور کتوں کے ذریعے سوپینگ کرے گا اور کلیئرنس سرٹیفیکیٹ جاری کرے گا۔ ہیلی پیڈ سے جلسہ گاہ تک بھاری نفری تعینات کی جائے گی‘ قافلہ کو ایلیٹ فورس کے جوان لیڈ کریں گے اردگرد پولیس کے ماہر نشانہ باز چھتوں پر ڈیوٹی دیں گے۔ وی وی آئی پی شخصیات کے ساتھ کسی عام آدمی کو ملنے کی ہرگز اجازت نہ ہوگی اور نہ ہی قافلہ میں آسکیں گے۔ سنگ بنیاد اور بریفنگ کے مقامات پراعلیٰ افسران ہی موجود ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن