گڑھ مہاراجہ (نامہ نگار) لیگی ایم این اے کے بھانجوں کا بزرگ شخص کو برہنہ کر کے مبینہ تشدد، پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ نے 10 افراد کے خلاف مقدمہ در ج کرکے 3 مجرم گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ موضع تنگو کے رہائشی صادق حسین سیال نے پولیس چوکی نیکوکارہ میں دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ گذشتہ روز میں اپنے ڈیرہ پر بیٹھا ہوا تھا اسلحہ سے لیس علاقہ کے بااثر زمیندار محمد علی خان سیال اور رضا خان سیال وغیر ہ دس ملزمان گاڑیوں سے اتر کر آئے میرے گھر داخل ہو ئے اور مجھے گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے، میرے کپڑے اتار کر برہنہ کر دیا اور زدوکوب کرتے رہے اور آگ لگانے لگے۔ اہل علاقہ نے میری جان بخشی کروائی۔ پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ نے مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمان میں سے 3ملزمان جن میں عمران، فیصل اور اشفاق شامل ہیں کو گرفتار کر لیا۔