انٹیگریٹڈ میڈیکل ڈے پر عالمی کانفرنس 23جنوری کو الحمرا ہال میں ہوگی

لاہور(نیوزرپورٹر) انٹرنیشنل انٹیگریٹڈ میڈیکل ڈے ایلوپیتھی ، ہومیو پیتھی، طب یونانی، ایورویدک، آکوپنکچر ، نیچروپیتھی، طب نبویﷺ،حجامہ، طب مفرد اعضاء اوردیگر تمام متبال طریقہ ہائے علاج کے ترویج و ترقی کے لیے ہر سال منایا جاتا ہے۔انٹیگریٹڈ میڈیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیرِ اہتمام انٹیگریٹڈ میڈیکل ڈے کے موقع پر 24 ویںانٹرنیشنل میڈیکل کانفرنس 23جنوری 1 بجے دوپہر تا الحمرا ہال نمبر3مال روڈ لاہور زیرِصدارت چئیرمین آئی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر ساجد قیوم ہوگی جس میں چنگ زونگ میڈیکل یونیورسٹی چائنہ کے ڈین ڈاکٹر حیراتی مجیتھی ،وسیم شاہ،حا جی محمد اسما عیل،ارشد گھمن،سہرش گھمن،امبرین اسماعیل اورڈاکٹر سعدیہ وسیم مہمان خصوصی ہونگے ۔

ای پیپر دی نیشن