اتحاد شیاطین ثلاثہ نے دنیا کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا: میاں جمیل

لاہور (خصوصی رپورٹر) بھارت خطے کا امن برباد کرنے پر تلا ہے امریکہ، اسرائیل، بھارت کے اتحاد شیاطین ثلاثہ نے دنیا کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا۔ ان خیالات کا اظہار میاں جمیلنے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کا واحد راستہ بیت المقدس اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی سے ہوکر گزرتا ہے عالمی طاقتوں کو بنیادی حقوق اور آزادی کا خیال رکھنا ہوگا۔ میاں جمیل نے کہا کہ اس دشمن طاقتوں نے اپنے مقاصد کیلئے، اسلامی ملکوں کو اپنا لڑانا شروع کررکھا ہے دین سے دور کے باعث مسلمان بھی اسلام مخالف قوتوں کی سازشوں آگاہی نہیں یاد ہے ۔ میاں جمیل نے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ دنیا میں اسلام کی بالادستی کیلئے مسلمان حکمران معمولی اور چھوٹے چھوٹے اختلافات ختم کرکے اتحاد و اتفاق کے ذریعے اسلام مخالفین کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی طے کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن