راولپنڈی( نیوزرپورٹر) البراک کمپنی کے ملازمین لٹ گئے نقدی چھین لی گئی ،مزاحمت پر پسٹل کے بٹ مار کر ایک شخص کو زخمی بھی کر دیا ۔ تھانہ بنی پولیس کو اصغر ریاض نے بتایاکہ میں البراک کمپنی کاڈرائیور ہوں گاڑی نمبرLES-9818کیری ڈبہ ہمرا ہ انچا رج امتیاز افضل خان صفا ئی کی چیکنگ کے لئے محلہ عیدگا ہ شریف آیا پانی والی ٹینکی پہنچا تو پیچھے سے دو نوجوان مو ٹرسا ئیکل پر آئے جنہوں نے اسلحہ کی نوک پر مجھ سے رقم 1لاکھ رو پے اور بٹوہ ،مو با ئیل چھین لیا میرے مزاحمت پر ایک نے مجھے پسٹل کا بٹ مارا جس سے میں زخمی ہو گیا ۔اور میرے ہمرا ہ امتیاز افضل سے مو بائیل چھین کر فرار ہو گئے حملہ آوروں کے مو ٹرسا ئیکل کا نمبرRIN-357تحریر تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مو ٹرسا ئیکل سواروں نے البراک کمپنی کے ملازمین سے نقدی، موبائل فون چھین لئے
Jan 20, 2018