دھرناگروپ نےعوام کا وقت برباد کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا:شہباز شریف

 وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں احتجاجی عناصرکو ایک بارپھر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ احتجاج اورانتشار کی سیاست ملک وقوم کی ترقی کیلئے زہرقاتل ہے۔احتجاج کرنے والے اپنے صوبوں کے عوام کی خدمت کرتے تو انہیں عوام کا سامنا کرنے کا خوف نہ ہوتا۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ احتجاج اورانتشار کی سیاست ملک وقوم کی ترقی کیلئے زہرقاتل ہے۔ دھرنوں کی سیاست کرنے والے میری نہیں بلکہ عوام کی ترقی کی مخالفت کر رہے ہیں۔ یہ عناصرموجودہ دورمیں ملک کی تیز رفتار ترقی سے خوفزدہ ہیں جب کہ دھرنا گروپ نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں عوام کا وقت برباد کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اقدار اور عوامی خدمت کی سیاست کی ہے، احتجاج کرنے والے عناصر نے اپنے صوبوں کے عوام کی خدمت نہیں کی اس لئے آج شرمسارہیں، اگر احتجاج کرنے والے اپنے صوبوں کے عوام کی خدمت کرتے تو انہیں عوام کا سامنا کرنے کا خوف نہ ہوتا جب کہ 2018 کے عام انتخابات میں ان احتجاجی عناصرکوایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن