صدر مملکت ممنون حسین نے اردو باغ کا افتاح کردیا،انجمن ترقی اردو کا اردو باغ ایوان صدر کی خصوصی گرانٹ سے تعمیر ہو ا ۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ غیرت مند قومیں قومی زبان کی حفاظت کر کے اپنے استحکام کو یقینی بنالیتی ہیں،اردو باغ قومی استحکام کی تحریک کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ ممنون حسین نے کہا کہ جدید علمی تحقیقات کے اردو میں تراجم یقینی بنائے جائیں، طلبہ اور محققین صرف قومی زبان میں تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرسکتے ہیں۔انجمن ترقی اردو جامعات کے تعاون سے اردو کے علمی ذخیرے کا دامن وسیع کریں .صدر مملکت نے کہا کہ انجمن ترقی اردو کے علمی خزانے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک کردیا جائے، اردو اور پاکستان کا رشتہ ابدی اور لازوال ہے،اردو باغ کا تعلق پاکستان کی نظریاتی شناخت سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوان صدر میں بڑی حد تک اردو رائج کردی گئی،تمام بین الااقوامی مواقع پر میں اردو میں ہی کرتا ہوں،ایوان صدر دفاتر اور تحریک پاکستان اور اردو کے خدمت گاروں سے منسوب کردیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اردو باغ کے نامکمل حصوں کی تکمیل میں مدد کی جائے گی، کراچی یونیورسٹی میں آڈیٹوریم کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ کی گرانٹ فراہم کردی گئی ہے۔اردو کی ترقی میں ہی پاکستان کی بھلائی ہے, یونیورسٹی روڈ کا نسم جمیل الدین عالی روڈ رکھ دیا گیا۔
جدید علمی تحقیقات کے اردو میں تراجم یقینی بنائے جائیں، انجمن ترقی اردو جامعات کے تعاون سے اردو کے علمی ذخیرے کا دامن وسیع کریں: صدر مملکت
Jan 20, 2018 | 18:29