اکتیس جنوری سے پہلے کوئی استعفیٰ نہیں دے گا,اگرکسی نے اس سے قبل استعفیٰ دیا توضمنی الیکشن ہوگا: سعدرفیق

Jan 20, 2018 | 21:33

ویب ڈیسک

ریلوے اسٹیشن لاہورپرعلامہ اقبال ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب کےدوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اکتیس جنوری سے قبل عملی طورپرکوئی بھی استعفیٰ دینے کوتیارنہیں کیونکہ سب جانتے ہیں کہ اس یکم فروری سے قبل جس کابھی استعفیٰ آیا اس کے حلقے میں ضمنی الیکشن ہوگا اورپارلیمنٹ کوگالیاں دینے والوں کا بھید کھل جائے گا کہ ان کی اپنے حلقے میں کیا اوقات ہے۔

خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ تمام اداروں کی عزت ہے،ان میں پارلیمنٹ اہم ترین ادارہ ہے, جوپارلیمنٹ کوگالیاں نکال رہا ہے اس کی عقل پرصرف ماتم کیا جاسکتا ہے۔حکومت کے خاتمے بارے میں آصف زرداری کے بیان پرردعمل دیتےہوئے وفاقی وزیرنے کہا کہ قوم جانتی ہے کون کتنی اوقات رکھتا ہے۔ پیرحمیدالدین سیالوں کےدھرنے کے متعلق خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ پیرصاحب عمرکے آخری حصے میں اپنے ٹریک سے اترگئے ہیں, کسی کوحق حاصل نہیں کہ وہ ٹیسٹرلگا کرکسی کا ایمان چیک کرے۔وزیرریلوے نے کہا کہ اب تک636ریلوے کوچزکواپ گریڈ کرچکے ہیں۔پونے تین سال میں بقیہ ٹرینوں کی اپ گریڈ یشن مکمل کرلی جائے گی۔جون تک ریلوے کاریونیوچودہ ارب سے پچاس ارب روپے تک پہنچ جائے گا.

مزیدخبریں