نئی امریکی میزائل ڈیفنس پالیسی سے ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع ہو جائیگی: روس

Jan 20, 2019

ماسکو (اے پی پی) روس نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی نئی میزائل ڈیفنس پالیسی ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ کے شروع ہو جانے کا باعث بنے گی۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں امریکی میزائل منصوبے پر شدید تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا یہ منصوبہ پہلے ہی سے مخدوش بین الاقوامی استحکام میں مزید عدم توازن کا سبب بنے گا۔ ماسکو نے واشنگٹن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں توازن کے بارے میں روس کے ساتھ تعمیری مذاکرات شروع کرے۔

مزیدخبریں