معروف جاپانی کار ساز کمپنی کے سابق سربراہ پر غیر قانونی ادائیگیوں کا الزام

ٹوکیو( آن لائن )معروف جاپانی کار ساز کمپنی 'نسان' نے سابق سربراہ کارلوس گھوسن پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے نیدرلینڈز میں قائم مشترکہ منصوبے سے غیر قانونی ادائیگیوں کی مد میں تقریبا 80 لاکھ یورو وصول کیے۔ نسان کمپنی نے اس سلسلے میں سابق سربراہ پر رقم وصول کرنے کے لیے مقدمہ چلانے کی دھمکی بھی دی ہینسان کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ کارلوس گھوسن نے نسان-مٹسوبشی بی وی (این ایم بی وی) سے ذاتی ملازمت کا معاہدہ طے کیا تھا تاکہ نسان مٹسوبشی موٹرز کی اشتراکیت میں ایک ساتھ کام کرنے کے مقاصد کو فروغ دیا جاسکے۔نسان کمپنی نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت کارلوس گھوسن نے 'این ایم بی وی' فنڈز سے زرتلافی اور دیگر ادائیگیوں کی مد میں 78 لاکھ 22 ہزار 2 سو 6 اعشاریہ 12 یورو (بشمول ٹیکس وصول کیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...