صنعا (اے این این)یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں پر الزام ہے کہ وہ الحدیدہ شہر میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی آڑ میں خود کو مزید مسلح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکہ کے تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز برائے مشرق بعیدکی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ الحدیدہ شہر میں جنگ بندی کے نتیجے میں حوثی باغیوں کو خود کو دفاعی اور عسکری طور پر مضبوط کرنے کا موقع ملا ہے۔یمنی وزارت دفاع کی ویب سائیٹ پرجاری اس رپورٹ میں کہا گیا کہ شہری علاقوں میں حوثی شدت پسند خود کو مزید مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔