پشاور(آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے کہا ہے کہ شہید کبھی مرتے نہیں بلکہ ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہتے رہتے ہیں ، افسوس کا مقام ہے کہ تین برس گزرنے کے باوجود شہداء کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں،سانحہ باچا خان یونیورسٹی کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ عدم تشدد کے پیروکار، مظلوم قومیتوں اور پختونوں کے لیڈر باچا خان بابا کے نام پر قائم تعلیمی درسگاہ کو دہشت گردوں نے صرف اسلئے نشانہ بنایا ،کیونکہ وہ جانتے تھے کہ باچا خان بابا کی عدم تشدد اور امن کے حوالے سے سوچ و فکر لوگوں میں شعور پیدار کر رہی ہے،الہٰذا اب ہم پر لازم ہے کہ ہم ان درسگاہوں کو پہلی ترجیح میں رکھیں اور انہیں احترام کی نگاہ سے دیکھیں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہم عدم تشدد کے علمبردار ہیں۔ حکومتیں چھ ماہ بعد بھی تاحال جوڑ توڑ میں مصروف ہیں اور عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ۔