کوئٹہ(نمائندہ نوائے وقت)حکومت پاکستان کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمشن 21جنوری سے کوئٹہ میں کام شروع کریگا، کمشن 6 روز کے دوران 78لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا۔محکمہ داخلہ کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس فضل الرحمن کریں گے۔