نارووال (نامہ نگار) ایک سازش کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو اقدار سے الگ کیا گیاپاکستان دشمن لابیز کو پسند نہیں تھا کہ چین پاکستان دوستی اقتصادی دوستی میں تبدیل ہو،اگر ہم جیت جاتے توسی پیک منصوبہ آسمان کی بلندیوں کو چھور ہا ہوتا۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگی رہنماء احسن اقبال چوہدری نے عبدالوہاب ترکیت آف ٹیکنالوجی کالج میں سالا نہ تقریب تقسیم وظائف سے خطاب کرتے کہی،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کچھ پاکستان دشمن قوتوں کو نہیں بھاتاتھاکہ پاکستان اقتصادی طورپرترقی کرے،ایک سازش کے ذریعے مسلم لیگ ن کو اقتدار سے الگ کیا گیا،اس سازش نے پاکستان کی ترقی کوبریکیں لگادیں۔
سازش کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو اقتدار سے الگ کیا گیا: احسن اقبال
Jan 20, 2019