اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت کے درمیان براہ راست ملاقات کا امکان ہے تاکہ حکومتی اتحاد کے حوالے سے پیدا شدہ تحفظات کو دور کیا جا سکے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت کے درمیان براہ راست ملاقات کی کاوش کی جا رہی ہے تاکہ اتحادی حکومت کے لئے کسی قسم کی پریشانی پیدا نہ ہو۔ مسلم لیگ (ق) کو اس کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ق) حکومت کے ساتھ اتحاد کے لئے ہونے والے معاہدہ پر عملدرآمد پر زور دے رہی ہے۔