منی بجٹ‘ ٹیکس اقدامات کو آج حتمی شکل دی جائیگی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) 23 جنوری کو پیش کئے جانے والے منی بجٹ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز منی بجٹ کے اہم حصے مائیکرو اکنامک فریم ورک کی منظوری دیدی تھی جبکہ بجٹ میں اٹھائے جانے والے ٹیکس اقدامات کو آج اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔ وزیراعظم 21 جنوری کو قطر جا رہے ہیں۔ وزیر خزانہ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ منی بجٹ کو انکی بیرون ملک روانگی سے قبل طے کر لیا جائے گا جبکہ 23 جنوری کو منی بجٹ کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لگژری آئیٹمز کی درآمد پر ڈیوٹیز میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد امپورٹ بل میں کمی لا کر تجارتی خسارہ کو روکنا ہے جبکہ سینکڑوں آئیٹمز پر معمول کی کسٹمز ڈیوٹی میں بھی ردو بدل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملازمین کے لئے انکم ٹیکس سے چھوٹ کی مد میں ردوبدل کرنے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔ سگریٹ پر ڈیوٹی کو بڑھایا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن