لاہور(نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میانوالی میں پارٹی عہدیداران،کارکنان اور بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کیا-اس موقع پر وزیراعلیٰ کارکنوں اور بلدیاتی نمائندوں کی نشستوں پر گئے اور شرکاء سے باری باری مصافحہ کیا-میانوالی کے پارٹی عہدیداروں، کارکنوں اور بلدیاتی نمائندو ںسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ میانوالی شہر میرے دل کے بہت قریب ہے ،آپ کے شہر کے مسائل سے آگاہی حاصل کی ہے او رانہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔